جنرل نیوز

جے کے حج عمرہ ٹورس اینڈ ٹراویلس سے 90 عازمین عمرہ کا قافلہ 10ڈسمبرکو روانہ ہوگا

نظام آباد 4/دسمبر (پریس نوٹ)مولانا شاہ محمد نور الحق قریشی صاحب کی قیادت میں شہر نظام آباد وبودہن کے علاوہ دیگر مقامات سے 90/عازمین عمرہ کا قافلہ 10/ڈسمبر 2023 کو جے کے ٹورس اینڈ ٹراویلس بودہن روڈ نظام آباد سے بعد نماز مغرب روانہ ہوگا محمد منظور احمد پروپرائٹر اوروسیم احمد خان مالک نزاکت جویلرس کی راست نگرانی میں حجاج کرام مقدس سفر پر جارہے ہیں اس سلسلہ میں

شہر کے ایک پرائیوٹ فنکشن ہال واقع برکت پورہ میں آج عازمین عمرہ کا ایک تربیتی اجتماع ہوا جس میں مولانا مفتی رفیق ذاکر قاسمی صدرشرعی پنچایت ضلع نظام آباد نے طریقہ عمرہ پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے معاشرتی حقوق کے ادائیگی کی فکردلای فرائض وواجبات بیان کرتے ہوے کہا کہ پورے آداب اورعشق ومحبت کے ساتھ اس سفر پرجانا چاہیے ہرقسم کے چھوٹے بڑے گناہوں سے اپنے اپ کو دوررکھنا اور زیادہ سے زیادہ اوقات عبادت اورطواف وعمروں میں گذارنا چاہیے مدیینہ منورہ کی حاضری کے آداب سے بھی واقف کرایا الحاج محمد نصیرالدین موظف لکچرار معتمدوبانی حج سوسائٹی نظام آباد نے تمام حجاج کو مبارکباددیتے ہوے اس اجلاس کی نگرانی فرمای ملک مظہر اللہ کی صدارت میں یہ اجلاس اختتام کو پہونچا وسیم احمد خان نے سفر سے متعلق تمام تر ترتیب اورنظم وضبط بتاتے ہوئے کہاکہ تمام حجاج وقت کی پابندی کا خیال رکھیں اس موقع پر مولانا شیخ اسماعیل عارفی مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی مفتی عبدالماجد قاسمی مولانا ارشد علی قاسمی حافظ اصغر علی رحمانی کے علاوہ شہر کے علماء کرام وحفاظ عظام نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button