جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر سے نقلی ڈاکٹر گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر سے ایک نقلی ڈاکٹر کی گرفتاری عمل آئی۔ مصدقہ اطلاع پر کمشنرس ٹاسک فورس، سنٹرل زون ٹیم نے نقلی ڈاکٹر پردیپ جین ڈانگور کو گرفتار کیا جو خود کو بی اے ایم ایس، ایم ڈی ڈاکٹر ظاہر کر رہا تھا۔

 

یہ نقلی ڈاکٹر شاہ عنایت گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں جنسی چوراہا روڈ پر کلینک چلا رہا تھا۔ پردیپ جین نے آیورویدک پریکٹیشنرز کے تحت کام کرتے ہوئے نقلی ڈگری حاصل کی تھی۔ آسان طریقہ سےرقم حاصل کرنے کے لیے اس نے غیر قانونی طور پر حیدرآباد میں اپنا کلینک کھولنے کا منصوبہ بنایا اور جنسی چوراہا، جمرات بازار روڈ حیدرآباد میں ’’سری نمن کلینک‘‘ کے نام سے کلینک شروع کیا۔

 

نقلی ڈاکٹر عام بیماریوں کے علاج کے لیے دوائیں دے کر معصوم مریضوں سے بھاری رقم وصول کر رہا تھا اور ان کی جان کو خطرے میں ڈال کر ان کو دھوکہ دے کر غیر قانونی طریقے سے رقم حاصل کررہا تھا۔

 

ملزم کو ضبط شدہ دواؤں سمیت مزید ضروری قانونی کارروائی کے لیے ایس ایچ او شاہ عنایت گنج پی ایس کے حوالے کر دیا گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button