نیشنل

گیان واپی مسجد پر یوگی کے متنازعہ بیان پر اسد الدین اویسی کا شدید ردعمل: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے گیان واپسی مسجد سے متعلق دیئے گئے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ صدر مجلس نے کہا کہ ایک ایسے وقت جبکہ یہ مقدمہ عدالت میں زیر دوران ہے یوگی نے متنازعہ بیان دیا ہے‌اور ان کا یہ بیان عدلیہ میں مداخلت کے مترادف ہے۔

 

 

 

واضح رہے کہ یوگی نے اپنے متنازعہ بیان میں کہا تھا کہ گیانواپی کو مسجد کہنا درست نہیں ہے، انھوں نے یہ منطق کی کہ ترشول مسجد کے اندر کیوں ہے؟ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ مسلم سماج کو آگے بڑھنا چاہئے اور "تاریخی غلطی” کا حل پیش کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button