جنرل نیوز

پہلی بارروزہ رکھنے والے کمسن روزہ داروں کا تعارف اردو لیکس کا قابل ستائش اقدام  محمد فاروق کے رشتہ داروں کا تاثر

حیدرآباد 30- مارچ ( محمد حسام الدین ریاض )جناب محمدرشید الدین الدین ساکن چھاؤنی نادعلی بیگ یاقوت پورہ کے کمسن فرزند محمد فاروق الدین متعلم جماعت دوم یونیک ہائی اسکول کمان شیخ یاقوت پورہ نے 29- مارچ 2024ء جمعہ 18 – رمضان المبارک 1445ھ کو پہلا روزہ رکھا بڑے دادا جناب الحاج محمد اختر الدین صاحب ( آلوین کمپنی) اور نانا جناب محمد غوث صاحب ( پے اینڈ اکاؤنٹس ) نے اس کمسن روزہ دار کی روزہ کشائی کی اور گلپوشی کی

 

پہلی بار روزہ رکھنے پر کرسپانڈنٹس یونیک گروپ آف اسکولس جناب الحاج محمد مقبول علی خان صاحب/ محترمہ الحاجہ حبیب النساء صاحبہ نے نیک خواہشات کا اظہار فرمایا جناب سید عارف حسین صاحب ‘ جناب حیدر حسین صاحب ‘ جناب احمد الدین ابرار صاحب ‘ جناب محمد افتخار الدین صاحب مقیم امریکہ ‘ جناب محمد مظفر الدین صاحب سعودی عرب ‘ جناب میر احمد الدین سرفراز صاحب ‘ جناب میرمحمد الدین شاہنواز صاحب ‘ جناب میر احسن الدین شہباز صاحب ‘ جناب میر محسن الدین شیراز صاحب ‘ جناب محمد حمید الدین آرکٹیکٹ ‘ جناب محمد نوید الدین ایم بی اے جناب عبداللہ حُسین صاحب اور دیگر رشتہ داروں نے محمد فاروق الدین اور ان کے والد محمد رشید الدین کو مبارکباد دی

 

اور گلپوشی کی مبارکباددینے اور گلپوشی کرنےوالوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ کمسن روزہ داروں کو مبارکباد اور ان کا تعارف پیش کرنےکے لئے ماہ رمضان المبارک کے دوران ” اردولیکس ” کی یہ خصوصی پیشکش ہر لحاظ سے قابل ستائش ھے اس سلسلہ میں اردو لیکس کے ایڈیٹر اور تمام ارکان اسٹاف کی خصو صی دلچسپی قابل قدر و قابل تحسین ہے جناب محمد اختر الدین نے اپنے برادر محمد رضوان الدین مرحوم ( ای سی آئی ایل ) کے پوتے محمد فاروق الدین کو خوب خوب دعاؤں سےنواز تے ہوۓ دنیا وآخرت میں کامیا بیوں کے لئے اپنی نیک خواہشات واحساسات کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button