جرائم و حادثات

شادی سے 5 دن قبل ہونے والے دلہے کی سڑک حادثے میں موت _ تلنگانہ کے لکشٹی پیٹ میں واقعہ

منچریال _ 6 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے منچریال ضلع میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں شادی سے 5دن پہلے ہونے والا دلہا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ  ضلع منچریال کے لکشٹی پیٹ میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ضلع کے کوتہ کوماگوڑم کا رہنے والا 24سالہ سائی کمار  محکمہ برقی میں جونیئر لائن مین کے طور پر کام کرتا تھا۔ اور اس کی شادی 11 مئی کو ہونے والی تھی شادی کیلئے ایک ہفتہ باقی رہنے پر انتظامات کیلئے سائی کمار نے ملازمت سے چھٹی لے لی۔سائی کما ر اپنے دوست مہیش کے ساتھ بائیک پر نرمل جانے کے لیے روانہ ہواتاہم واپسی کے دوران اس کی بائیک  لکشٹی پیٹ کے قریب  ہارویسٹر سے ٹکراگئی۔پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں سائی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بائیک پر سوار اس کے ساتھی مہیش کو شدید زخمی حالت میں کریم نگر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button