جرائم و حادثات

خانہ پورمنڈل میں آٹو پر درخت گرنے سے جگتیال ضلع کے 2 نوجوان ہلاک _ تفریح کے لئے کنٹالہ آبشار جانے کے دوران حادثہ

نرمل _ 11 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے نرمل ضلع کے خانہ پور منڈل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔یہ حادثہ اقبال پور کے جنگلاتی علاقہ کمرم بھیم چوک پر پیش آیا جہاں ایک درخت حادثاتی طور پر میجک آٹو پر گر گیا۔ اس واقعہ میں آٹو  کے ڈرائیور بچی رام (45) اور روی (35) کی موت ہوگئی۔ نکھل نامی شخص شدید زخمی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اس واقعہ میں نو دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو جگتیال ضلع کے میٹ پلی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جگتیال ضلع کے اٹکیال گاوں کے رہنے والے 13 افراد میجک آٹو میں تفریح کے لئے نرمل ضلع کے کنٹالہ آبشار جارہے تھے کہ یہ حادثہ  پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button