تلنگانہ

بی آر ایس رکن کونسل کویتا کو ای ڈی کی نوٹس _ کل جمعہ کی سماعت میں حاضر ہونے کی دی ہدایت

حیدرآباد _ 14 ستمبر ( اردولیکس) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی شراب کیس میں بی آر ایس رکن کونسل کویتا کو نوٹس جاری کیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ جمعہ 15 ستمبر  کو دہلی میں مقدمے کی سماعت کے لیے آئیں۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اس بات کی اطلاع دی۔بتایا جاتا ہے کہ کویتا سے حیدرآباد کے تاجر ارون رام چندر پلئی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی جائے گی

 

یہ بتایا گیا ہے کہ کویتا نے عام آدمی پارٹی کو شراب اسکام معاملے سے حاصل ہونے والی 100 کروڑ روپے کی رقم حوالے کی تھی ۔ اس سلسلے میں انھیں دوسری مرتبہ  نوٹس جاری کیا گیا ہے۔سی بی آئی حکام نے دہلی شراب کیس میں کویتا سے گزشتہ سال 11 دسمبر کو ان کے گھر پر پوچھ تاچھ کی تھی۔ کویتا سے تقریباً ساڑھے سات گھنٹے تک مختلف موضوعات پر سوالات کیے گئے۔

 

دہلی شراب معاملے کے کیس میں ای ڈی نے جاریہ سال مارچ میں بھی کویتا کو طلب کرتے ہوئے دو دن پوچھ تاچھ کی تھی اور ان کے استعمال کردہ سیل فون کو حاصل کرلیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button