جرائم و حادثات

نرمل۔ نیشنل ہائی وے پرخانگی ٹراویلس کی بس الٹ گئی

نرمل: ریاست تلنگانہ کےضلع نرمل میں ایک خانگی بس حادثہ کا شکار ہو گئی۔ یہ حادثہ اننتا پیٹ موضع کے قریب نیشنل ہائی وے 44 پر آج پیش آیا۔ حادثہ کے بعد ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی۔

 

فوری طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک خانگی ٹراویلس کی بس پیر کے دن اتر پردیش سے بنگلورو کے لیے روانہ ہوئی بس جیسے ہی نرمل کے مضافات میٹ پہنچی موضع اننتا پیٹ کے قریب ڈرائیور پر نیند کا غلبہ طاری ہو گیا اور بس ڈیوایئڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

 

اس حادثے میں بس میں سوار بعض مسافرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں انہیں ہائی وے ایمبولنس کے ذریعہ علاج کے لیے نرمل گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

بس میں کتنے مسافر سوار تھے اس بات کا فوری علم نہیں ہوسکا۔ اطلاع ملتے ہی نرمل رورل پولیس مقام حادثہ پر پہنچ گئی اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button