جرائم و حادثات

حیدرآباد میں معصوم بچہ پر کتے کا حملہ۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد: شہر کے علاقہ دلسکھ نگر میں ایک کتے نے چھ سال کے بچے کو کاٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق شانتی نگر کالونی سے تعلق رکھنے والا معصوم بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ

 

وہاں کچھ کتے اچانک پہنچ گئے۔ انہیں دیکھ کر بچے خوف کے عالم میں مکان کے احاطے میں داخل ہو گئے۔ ایک کتا ان کا تعاقب کرتے ہوئے اندر پہنچا اور اس نے چھ سال کے بچے کو پاؤں کو کاٹ لیا جس کے ساتھی بچہ گر پڑا۔ اس کے رونے کی آواز سن کر اس کے گھر والے وہاں پہنچے

 

اور انہوں نے کتے کو بھگا دیا اور لڑکے کو علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا۔یہاں ذکر بے جانہ ہوگا کہ حالیہ دنوں میں شہر میں معصوم بچوں پر کتوں کے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے

 

جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button