جنرل نیوز

کلکٹریٹ کریم نگر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع کلکٹر آر وی کرنن نے پرچم کشائی کی

کریم نگر ۔ 26 جنوری (  پریس نوٹ) کلکٹریٹ کریم نگر میں یوم جمہوریہ تقریب کے ضمن ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن نے پرچم کشائی انجام دی ۔ ہندوستان کے 74 ویں یوم جمہوریہ تقریب کا ضلع کلکٹریٹ میں انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ بروز جمعرات یوم جمہوریہ تقریب کے ضمن ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن نے پرچم کشائی انجام دی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ۔ کئی مجاہدین آزادی کی انتھک جدوجہد و قربانیوں کے باعث ملک ہندوستان کو آزادی میسر ہوئی ان شہیدان کو خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ ان عظیم شخصیت کے حامل اشخاص کے توقعات و اصولوں کو آئندہ نسلوں تک پہنچانے کی ذمہ داری تمام شہریوں کی ہے ۔ اس موقع پر تقریب میں شریک اطفال کو تحفے پیش کئے گئے ۔ ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگراوال ، ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، ٹرینی کلکٹر لینین ٹوپو ، زیڈ پی سی ای او پرینکا ، آر ڈی او آنند کمار ، کلکٹریٹ انتظامی عہدیدار نارائنا ، ضلع عہدیداروں ، ملازمین و دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button