تلنگانہ

ابھی بچے ہے ابھی بہت سیکھنا ہے _ اسمبلی میں کانگریس کے رکن اسمبلی کو اکبراویسی کا جواب

حیدرآباد _ تلنگانہ اسمبلی میں آج مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے پرانا شہر کے مسائل کو پیش کرتے ہوئے اسے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران کریم نگر ضلع کے ماناکنڈور اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے کانگریس رکن اسمبلی کاوامپلی ستیہ نارائنا نے  اکبر الدین اویسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ 10 برسوں کے دوران بی آر ایس حکومت کے سامنے پرانا شہر کے مسائل کو پیش کرتے ہوئے اسے کیوں حل نہیں کروائے۔ کانگریس رکن اسمبلی کو جواب دیتے ہوئے اکبر الدین اویسی نے کہا کہ ” جب بڑے بات کرتے ہیں تو بچوں کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے ابھی آپ  چھوٹے بچے ہے ابھی آپ کو بہت سیکھنا ہے میں نے گذشتہ اسمبلی اجلاسوں میں کتنی مرتبہ ان مسائل کو اٹھایا ہے ایک مرتبہ اسمبلی کا ریکارڈ چیک کریں۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button