جرائم و حادثات

تلنگانہ کے منچریال شہر کے ایک پٹرول پمپ میں پٹرول کے بجائے پانی ! ویڈیو دیکھیں

منچریال _ 31 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے منچریال شہر میں واقع ایک پٹرول پمپ سے پٹرول کے  بجائے پانی آرہا ہے جس کو دیکھ کر گاڑی راں کافی حیرت زدہ ہوگئے۔ اور برہم ہو کر پمپ کے عملہ پر حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منچیریال شہر کے ہائی ٹیک سٹی میں علاقے میں واقع ہندوستان پٹرول پمپ پر اتوار کو چند افراد اپنی گاڑیوں میں پٹرول دلوانے گئے تھے لیکن پمپ میں پٹرول کی جگہ پانی آرہا تھا جسے دیکھ کر پہلے تو عوام نے پمپ کے عملے کے ساتھ بحث کی اور تشفی بخش جواب نہ دینے پر صارفین نے حملہ کردیا۔

 

اس کے تھوڑی دیر بعد ہی پٹرول پمپ کو بند کرتے ہوئے نو اسٹاک کا بورڈ لگا دیا گیا۔صارفین نے اس سلسلے میں پٹرول پمپ انتظامیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button