تلنگانہ

کویتا پر کئے گئے ریمارکس کی میں مدافعت نہیں کرتا : ریمارکس واپس لینے بنڈی سنجے کو رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کا مشورہ _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 12 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی جانب سے بی آرایس کی رکن کونسل کویتا کے خلاف کئے گئے نازیبا ریمارکس کے خلاف جہاں بی آر ایس پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے ریاست گیر سطح پر احتجاج کرتے ہوئے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں بنڈی  سنجے کے خلاف مقدمات درج کروائے ۔ تو دوسری طرف بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے بھئ کویتا پر کئے گئے بنڈی سنجے کے ریمارکس کی مخالفت کی۔

 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ اروند نے کہا کہ وہ بنڈی سنجے کے ریمارکس کی مدافعت  نہیں کرتے۔ اور کہا کہ بی جے پی کو ان کے ریمارکس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بنڈی سنجے خود اپنے ریمارکس کی وضاحت دیں ۔ بہتر ہوگا بنڈی سنجےاپنےریمارکس واپس لے لیں-

واضح رہے کہ رکن کونسل کویتا کو دہلی شراب معاملہ میں ای ڈی کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے بعد تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کویتا کو اس کیس میں ای ڈی گرفتار نہیں کرے گی تو کیا چومے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button