جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس کا ریاکٹ بے نقاب _ چار افراد بشمول خاتون گرفتار

جگتیال _ 9 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کی جگتیال پولیس نے یونیورسٹیز. کے ڈگری ،  انٹر میڈیٹ اور یس یس سی کے  جعلی سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 افراد  بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔ اور ان کے قبضے سے 5عدد موبائیل فونس ایک لیاپ ٹاپ ایک سی پی یو ایک عدد ہونڈا اسکوٹی. گاڑی کے علاوہ نقد رقم ضبط کرلی۔

 

۔جگتیال ضلع یس پی سنپریت سنگھ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے بتایا کے ضلع میں گذشتہ ماہ جعلی سرٹیفکیٹس کی شکایت پر مقدمہ رجسٹر کرکے تحقیقات میں دھرم پوری منڈل جینا سے تعلق رکھنے والے مہیش نامی نوجوان نے پاسپورٹ بنانے کیلئے دسویں جماعت کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کےلئے چندریا نامی شخص سے رجوع ہوا۔ چندریا نے راجیتا نامی خاتون کو فون کرنے پر جعلی سرٹفیکیٹ کیلئے 30ہزار روپیے کی مانگ کی 28 ہزارمیں دینے کیلئے راجیتا نے فون پر آدھار کارڈ اور دیگر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے 27دن میں نیشنل انسٹیٹیوٹ، آف اوپن. اسکول رول نمبر 160097125873 کا جعلی اوپن یس یس سی سرٹیفکیٹ حوالے کیا۔

 

مہیش نے ای سی ین آر ECNR پاسپورٹ کیلئے درخواست داخل کی ۔ پاسپورٹ انکوری میں جعلی سرٹفیکیٹ کا پتہ چلا۔  یس پی نے بتایا راجیتا اور شراون دونوں میاں بیوی ہے جو خانگی ملازمت کرتے تھے دونوں نے  کم وقت میں ذیادہ رقم کمانے کیلئے جعلی سرٹفیکیٹ کا سال 2020 میں کاروبار شروع کیے۔سرٹفیکیٹ کیلیے 30 ہزار سے 60 ہزار تک رقم وصول کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button