تلنگانہ

نرمل تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے انتخابات ۔ فہیم احمدخان سرپرست ،وصی اللہ خان ضلعی صدر، محمد مزمل جنرل سکریٹری اور خواجہ عبدالبصیر، شیخ پرویز، میروارث علی نائب صدور

نرمل

نرمل تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین (ٹی یو ڈبلیو جے یو) ضلع نرمل کے تنظیمی انتخابات آج دفتر تلنگانہ مسلم ایمپلا ئز اسوسیش نرمل میں مفتی رئیس الدین قاسمی اریاستی جنرل سیکریٹری تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین محمد عبد العظیم ریاستی رکن تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں متفقہ طور پرٹی یو ڈبلیو جے یو ضلع نرمل سر پر ست کی حیثیت سے فہیم احمد خان اسٹاف رپورٹر روز نامہ منصف کو منتخب کیا گیا جبکہ وصی اللہ خان اسٹاف رپورٹر روز نامہ اعتماد ضلع نرمل کو ٹی یو ڈبلیو جے یو ضلع نرمل کا متفقہ طور پر صدر منتخب کیا گیا، جبکہ نائب صدور کی حیثیت سے خواجہ عبدالبصیر، شیخ پرویز، میروارث علی کو منتخب کیا گیا جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے محمد مزمل بھینسہ منصف ٹی وی رپورٹر کا انتخاب عمل میں آیا، جوائینٹ سیکریٹری کی حیثیت سے سید زاہد ہاشمی، آرگنائزنگ سیکریٹری کی حیثیت سے سلمان شیخ، اور احمد شاہ خان کا انتخاب کیا گیا، خازن کے لیے محمد اظہر الدین کو مقرر کیا گیا شعبہ نشرواشاعت سیکریٹری کی حیثیت سے عبدالاحدساحل بھینسہ کو مقرر کیا گیا

اس کے علاوہ اراکین میں محمد لسان الحق بھینسہ، محمد عبدالعلیم نرمل ،سید رحمت بھینسہ، سید سرفراز بھینسہ، علیم الدین خانہ پور، حافظ قیصر پاشاہ خانہ پور، اور محمد فہیم الدین شامل ہے قبل ازیں جنرل سیکریٹری مفتی رئیس الدین قاسمی نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈیونین کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور یو نین کو ضلع نرمل میں مضبوط و مستحکم کرنے کے لئے اہم تجاویز و مشورے دے انہوں نے کہا کہ اردو صحافیوں کو اگریڈیشن کارڈ کے حصول اور دیگر مسائل کو حل کرنے اورحکومت کی جانب سے متعارف کردہ مختلف سرکاری اسکیموں سے فوائد حاصل کرنے کے لیے ہر جمہوری طریقہ اختیار کیا جائے گا انہوں نےکہاکہ متحدہ کوششوں اور جدوجہد سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے

نو منتخبہ ضلع صدر ٹی یو ڈبلیو جے یو ضلع نرمل وصی اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد میں اتفاق ہے متحدہ جدوجہد سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے انہوں نے یونین کے عہدیداروں اور اراکین سے اپیل کی کہ وہ مل جھل کر اردو زبان اور اردو صحافت کی ترقی وفروغ کے لیے جدو جہد کر یں اور اردو صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے یونین کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں تاکہ ہمیں اپنا جائز حق حاصل ہو سکے اس موقع پر نومنتخبہ ضلع صدر وصی اللہ خان اور ضلع جنرل سیکریٹری محمد مزمل کی شالپوشی وگلپوشی کےزریعہ تہنیت پیش کی گئی اورمبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button