تلنگانہ

بی آر ایس کو اب تک کا سب سے بڑا دھکہ _ آدھی رات کو 6 ارکان کونسل کانگریس پارٹی میں شامل

اسمبلی اور پارلیمنٹ کے انتخابات میں پارٹی کے ناقص مظاہرہ کے بعد بی آر ایس کو اس وقت سب سے بڑا دھکہ لگا جب اس پارٹی کے 6 ارکان کونسل نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ بیک وقت 6 ارکان کونسل کی کانگریس میں شمولیت سے پارٹی قیادت پر سکتہ طاری ہو گیا ہے

 

جمعرات کی نصف شب کو پارٹی کے چھ ایم ایل سی کانگریس میں شامل ہو گئے اور سنسنی پیدا کر دی۔ بغیر کسی دھوم دھام کے کانگریس میں شمولیت کا پروگرام غیر متوقع طور پر ختم ہوگئے۔ رات تقریباً ایک بجے بی آر ایس ایم ایل سی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور کانگریس امور کے انچارج دیپا داس منشی کی موجودگی میں کانگریس کا کھنڈوا پہن لیا

 

۔ان میں  بسواراج ساریا، بھانو پرساد، ایم ایس پربھاکر، ڈنڈے وٹھل، ملیشم اور بی دیانند شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button