تلنگانہ

حیدرآباد میں 5 سال کی بچی کا عصمت ریزی کے بعد قتل۔ مجرم کو سزائے موت

حیدرآباد۔ پانچ سال کی معصوم بچی کے ساتھ عصمت ریزی کرنے کے بعد اس کا قتل کرنے والے مجرم کو تلنگانہ کی ہائی کورٹ نے موت کی سزا سنائی۔

 

سال 2018 میں نارسنگی علاقے میں سینٹرنگ ورکر دنیش کمار نے لڑکی کو ہوس کا شکار بنایا تھا۔ اس کیس میں اسے رنگا ریڈی کی عدالت نے سال 2021 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ اس نے نچلی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا

 

اس کی درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے زیریں عدالت کے فیصلہ کو برقرار رکھا اور اسے درست قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button