تلنگانہ

عصمت ریزی کے بعد قتل کرنے والے ملزمین کا انکاونٹر کردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعش کے ساتھ دھرنا

محبوب نگر _ 4 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ چوراہا پر دسویں جماعت کی طالبہ کی عصمت ریزی اور اس کے قتل میں ملوث ملزمین کا انکاونٹر کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے لڑکی کے ارکان خاندان کے علاوہ اس کے رشتہ داروں نے لڑکی کی نعش کے ساتھ بڑے پیمانہ پر دھرنادیا۔

 

جڑچرلہ سرکاری ہاسپٹل سے اس کے پوسٹ مارٹم کے بغیر اس کی نعش اس کے رشتہ داروں نے حاصل کرلی جس کے بعد اس کے رشتہ داروں نے نعش کو لے کر یہ دھرناشروع کردیااور اس واقعہ پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے مہلوک طالبہ کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔یہ دھرنا تقریبا 3 گھنٹوں تک جاری رہا۔اس دھرنے کی اطلاع کے ساتھ ہی اپوزیشن کانگریس کے لیڈر انی رودھ ریڈی، بی ایس پی لیڈربالاوردھن گوڑ نے دھرنا میں حصہ لیا۔اس دھرنے کی وجہ سے اس اہم شاہراہ پر بڑے پیمانہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button