جنرل نیوز

کریم نگر کے الکژانڈر بی ایڈ کالج میں جشن یوم آزادی کا انعقاد

الکژانڈر بی ایڈ کالج مخدوم پور کریمنگر میں 75 ویں جشن یوم آزادی تقریب کے موقعہ پر صدر مدرس شمشیر بیگ نے قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر تقریب میں شریک طلباء نے قومی پرچم کو سلامی پیش کرتے ہوئے بہترین انداز میں قومی ترانہ پڑھا ۔ بعد ازاں پروگرام منعقد ہوا جس میں طلباء نے ترانے وغیرہ پیش کیں اس کے بعد اساتذہ نے طلباء کو ہندوستانی تاریخ سے روشناس کرایا آخر میں صدر مدرس نے خطاب کرتے ہوۓ کہاکہ ہندوستان کی آزادی میں ہندو مسلم سکھ عیسائی کی قربانیاں شامل ہیں وہی طلباء کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی علمی میدان میں آگے آئیں۔اس موقعہ پر طلباء اساتذہ و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button