تلنگانہ
تالاب میں ہی بنادیا گیا تھا گھر۔ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں حکام نے منہدم کردی عمارت
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع سنگاریڈی کے کونڈا پور منڈل کے ملکاپور پنچایت کے تحت واقع موضع مدھیرا گاؤں کے قطب شاہی پیٹ میں تالاب کے میں ہی مکان بنانے کا انکشاف ہوا۔
محکمہ مال اور آبپاشی کے حکام نے اس غیر قانونی تعمیرات کا پتہ چلایا۔ ایک شخص نے تالاب میں ہی ہمہ المنزلہ عمارت تعمیر کردی تھی۔ اس غیر قانونی عمارت کو دھماکہ سے منہدم کردیا گیا۔اس عمل کے دوران دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ معلوم ہوا کہ حیدرآباد کے سکندرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے یہ عمارت 12 سال قبل ملکا پورم پیدا چیروو ایف ٹی ایل میں بنائی تھی۔
پانی میں قدم رکھے بغیر مکان تک جانے کے لیے کچھ سیڑھیاں بھی بنائی گئی تھیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مکان مالک کے ارکان خاندان ویک اینڈ پر یہاں تفریح کیلئے آیا کرتے تھے۔