جرائم و حادثات

تلگو فلم اداکار موہن بابو کے گھر سے 10 لاکھ کی چوری۔ گھریلو ملازم گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کی پہاڑی شریف پولیس نے تلگو فلم اداکار موہن بابو کے گھر سے 10 لاکھ روپے کی چوری کرنے کے واقعہ میں ملوث ان کے ملازم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے اس کے پاس سے 7 لاکھ 36 ہزار 400 روپے ضبط کر لیے۔

 

پہاڑ شریف پولیس کے مطابق اداکار موہن بابو کا خاندان پچھلے کچھ سال سے جل پلی کے منچو ٹاؤن شپ علاقے میں رہ رہا ہے۔ گنیش نائک نامی (24) سالہ نوجوان موہن بابو کے گھر میں گھریلو ملازم کے طورپر کام کررہا تھا۔ اس مہینے کی 22 تاریخ کو تروپتی میں ایم بی یو یونیورسٹی کے سکریٹری کرن کمار تیج اور گنیش نائک 10 لاکھ روپے لے کر فلم اداکار کے گھر پہنچے۔اس دوران گنیش کی نیت خراب ہوگئی اور وہ راتوں رات رقم لے کر فرارہوگیا۔

 

اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔ شکایت ملنے پر پہاڑی شریف پولیس نے مقدمہ درج کر کے گنیش نائک کو تروپتی سے گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button