تلنگانہ
حیدرآباد کے گوشہ محل میں سڑک زمین میں دھنس گئی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے گوشہ محل ، چاکناواڑی کے علاقے میں نالہ پر بنائی گئی سڑک اچانک زمین میں دھنس گئی۔ یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا، جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔
خوش قسمتی سے اس واقعہ کے دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا کیونکہ رات کے وقت ٹریفک کی آمد و رفت نہ ہونے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نالہ کافی قدیم ہے، اور اس کی حالت کے پیش نظر سڑک کا زمین دوز ہونا ایک حیران کن بات نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً 200 میٹر کے فاصلے پر بھی اسی طرح کی ایک سڑک پہلے زمین دوز ہو چکی ہے
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حکام اس واقعی کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے محفوظ رہا جاسکے۔