تلنگانہ

خاتون پولیس عہدیدار گاڑی سے گر کر زخمی۔چیف منسٹرتلنگانہ کے استقبال کے بعد واپس ہورہے تھے

حیدرآباد: چیف منسٹرتلنگانہ چندرشیکھرراو کے دورہ ورنگل کے موقع پراستقبال کیلئے جاکرواپس ہونے کے دوران رونما سڑک حادثہ میں ایک خاتون پولیس عہدیدارزخمی ہوگئی۔ ریاستی وزیرای دیاکرراو اورارکان اسمبلی چیف منسٹرکا استقبال کرنے کے بعد اپنے قافلہ کے ہمراہ واپس ہورہے تھے کہ ضلع جنگاوں پیمبرتی کے پاس قافلہ میں شامل ایک گاڑی سے خاتون سیکوریٹی آفیسرتوازن کھوجانے کے نتیجہ میں گرپڑی۔ فوری طورپرگاڑیوں کو روک دیا گیا۔ حادثہ میں خاتون عہدارمعمولی طورپرزخمی ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button