نیشنل

تلنگانہ اور آندھراپردیش کے‌چانوروں میں لمپی وائرس

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں کئی مقامات پر مویشی لمپی جلدی مرض کے شکار ہوگئے ہیں جس سے مویشیوں کی افزائش کرنے والے پریشان کن صورتحال کا شکار ہوگئے ہیں۔ مویشیوں کی صحت اور دودھ کی پیداوار کو متاثر کرنے والی اس بیماری کی وجہ سے کسان پریشان ہیں۔ گائیوں اور بھینسوں میں ایسے معاملات سامنے آ رہے ہیں، حکومت نے اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ مویشیوں میں اس وبا کے سامنے آنے کے ساتھ ہی دونوں ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے محکمہ افزائش مویشیاں کے عہدیدار چوکس ہوگئے ہیں۔اس بیمار ی کی روک تھام کیلئے ٹیکوں کی تقسیم کے عمل میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button