نیشنل

حیدرآباد کے ساتھ ملک کے 13 شہروں میں 5 G سروس کا آج سے آغاز _ وزیراعظم مودی نے کیا افتتاح

حیدرآباد _ 1،اکتوبر ( اردولیکس) ہندوستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ملک میں 5G خدمات شروع کردی ۔ وزیر اعظم نے دہلی کے پرگتی میدان میں 6ویں انڈیا موبائل کانگریس – 2022 کا افتتاح کیا۔اس کے ساتھ ہی 5G خدمات کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر مودی نے پرگتی میدان میں لگائی گئی 5G خدمات سے متعلق نمائش کو دلچسپی سے دیکھا۔ ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے مودی کو فائی جی  خدمات پر ڈیمو پیش کیا ۔ اس کے بعد مودی نے خود 5G خدمات کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔5G  خدمات پہلے 13 منتخب شہروں میں شروع کیا گیا ہے اگلے چند سالوں میں ملک بھر میں لانچ کیا جائے گا پہلے مرحلے میں احمد آباد، بنگلور، چندی گڑھ، چنئی، دہلی، گاندھی نگر، گروگرام،حیدرآباد، جام نگر، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی،پونے میں یہ خدمات  دستیاب رہیں گی ۔

 

ایک اندازے کے مطابق فائی جی بزنس ایک بلین ڈالر (تقریباً 36 لاکھ کروڑ روپے) تک پہنچ جائے گی۔بتایا جاتا ہے کہ 5G  سروسز موجودہ 4G کے مقابلے میں 7-10 گنا ڈیٹا سپیڈ فراہم کرے گی، اور نئے معاشی مواقع اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔ جیو نے 88,078 کروڑ روپے کا سپیکٹرم خریدا ہے، ایئرٹیل نے 43,084 کروڑ روپے کا اور ووڈافون آئیڈیا نے 18,799 کروڑ روپے کا سپیکٹرم خریدا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button