تلنگانہ
ٹی جیون ریڈی کونسل کے لئے کانگریس کے دوبارہ امیدوار
حیدرآباد _تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے قانون ساز کونسل میں کریم نگر ۔ نظام آباد۔ میدک۔ عادل آباد گریجویٹ حلقہ سے رکن کونسل ٹی جیون ریڈی کے نام کو قطعیت دے دی ہے جو اس حلقہ کے موجودہ رکن کونسل بھی ہیں۔
اس تعلق سے پارٹی ہائی کمان کو ریاستی قیادت نے نام روانہ کر دیا ہے۔ مذکورہ 4 اضلاع کے پارٹی قائدین کے ساتھ مشاورت کے بعد جیون ریڈی کے نام کو قطعیت دی گئی ہے۔
اس اجلاس میں صدر پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ ، تلنگانہ میں پارٹی امور کی انچارج دیپا داس منشی، وزراء اتم کمار ریڈی، سر یدھر بابو، کونڈا سر یکھا ؛ سابق وزیر محمد علی شبیر اور دوسروں نے شرکت کی۔