کریم نگر میں مولانا ابوالکلام آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام کل ہند مزاحیہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

مولانا ابوالکلام آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کریمنگر کے زیراہتمام عظیم الشان کل ہند مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت پروفیسر ایس اے شکور، ڈائریکٹر دائرتہ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد نے کی۔ یہ تقریب کریسٹل کنونشن ہال کریمنگر میں منعقد ہوئی۔
پروگرام کے آغاز میں پروفیسر ایس اے شکور نے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابوالکلام آزاد کو سیکولر نظریات کی حامل شخصیت قرار دیا اور ان کی جدوجہد آزادی میں نمایاں خدمات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد نے نہ صرف ایک مجاہد آزادی کے طور پر بلکہ ایک عظیم مفکر اور قوم کے رہنما کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیں،
جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے نئی نسل کو مولانا آزاد کی تعلیمات اور خدمات سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں مولانا آزاد سوسائٹی کے اقدامات کی تعریف کی۔
محمد ریاض علی رضوی، صدر مولانا آزاد سوسائٹی کریمنگر، نے اپنے خطاب میں مولانا آزاد کی ہمہ جہت شخصیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد ایک بے مثال صحافی، عالم دین، شاعر، ادیب، اور سیاستدان تھے، جنہوں نے اپنی زندگی ملک و قوم کے لیے وقف کردی۔
ڈاکٹر مشتاق علی، چیئرمین لکش انٹرنیشنل گروپ آف اسکولز، نے سوسائٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نئی نسل کو ان عظیم شخصیات کے کارناموں سے روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
مشاعرے کی نظامت منور علی مختصر نے کی، اور مشاعرے میں مختلف مزاحیہ اور ادبی شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔
۔ مجاور مالیگاؤں ، شاہد عدیلی ، وحید پاشاه قادری ، چچا پالموری ، لطيف الدين لطيف ، ٹیپیکل جگتیالی ، دلير كملاکر بھینسوی نے اپنا مزاحیہ کلام پیش کرتے ہوئے زبردست داد و تحسین حاصل کی۔
لیکن مجاور مالیگاؤں ، شاہد عدیلی ، وحید پاشاہ قادری ، لطيف الدين لطيف دلیر کملاکر بھینسوی نے مشاعرے کو لوٹ لیا۔ مقامی شعراء اکرام میں امجد سلیم امجد ، راحل، کریمنگری نے اپنا ادبی کلام پیش کیا تو مسعود علی اکبر و شفیق احمد اطہر نے اپنا اپنا مزاحیہ کلام پیش کیا۔
سامعین کی سینکڑوں تعداد مشاعرے میں شریک تھی جن میں خواتین بھی شامل تھے۔ غات دیر گئے 2 بجے شب مشاعرے کا اختتام عمل میں آیا۔ بعد ازاں تمام مہمانان کی شال پوشی کی گئی ۔
شئہ نشین پر محمد عباس سمیع سابق ڈپٹی میئر ، مظہر محی الدین ساجد، محمد عبد الصمد نواب ، محمد عبد الكريم زاہد مالک اعظم جیولرز کریمنگر ، جوائنٹ کنوینرسید اشتیاق احمد فاروقی کو کنوینر مير شوکت علی ، محمد فیاض علی رضوی ، محمد اکرم علی ،محمد عبد المقتدر مكرم صاحب اظہر دبیرمجلس لیڈر و دیگر موجود تھے۔