تلنگانہ

تلنگانہ میں جمعہ اور ہفتہ کو شدید بارش کی پیش قیاسی ، کئی اضلاع میں ‘یلو الرٹ’ جاری

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اطلاع دی ہے کہ تلنگانہ میں جمعہ اور ہفتہ کو کئی اضلاع میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے، جب کہ دیگر علاقوں میں درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ شمالی خلیج بنگال میں بنے کم دباؤ کے اثر سے 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں برسنے کا امکان ہے۔ عرب ساگر سے لے کر جنوبی چھتیس گڑھ تک ایک ٹرف لائن (دباؤ کی لکیر) بھی قائم ہے۔

 

محکمہ نے کئی اضلاع کے لیے ‘یلو الرٹ’ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ جمعرات کو بھی خلیج بنگال میں بنے کم دباؤ کی وجہ سے حیدرآباد سمیت پورے ریاست میں ہلکی تا تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔

 

دیہی علاقوں میں ندی نالے ابل پڑے ہیں۔ سب سے زیادہ بارش کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے کوٹالا میں 6.5 سینٹی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ اسی ضلع کے سرپور ٹی منڈل کے لونویلی میں 5.7، بیججور میں 5.2، پنچکلپیٹ کے یلکاپلی میں 3 سینٹی میٹر، بھدرادری کتہ گوڑم کے اشواراؤپیٹ میں 2.6 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔

 

ریاست کے 836 مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملگ، بھدرادری اضلاع میں کِنّیراسانی، مُرّیڈو، جِلّیرو، تالپیرو ندیوں میں زبردست پانی بہاؤ ہو رہا ہے۔ بھوپال پلی اور کھمم اضلاع میں کئی مقامات پر نچلی سطح کے پل پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

 

کھمم ضلع کے چِنّامنڈوا علاقے میں مویشی چرانے والے کچھ لوگ اچانک بڑھے سیلابی پانی کی وجہ سے ایک جزیرے میں پھنس گئے۔ جنہیں این ڈی آر ایف اور پولیس ٹیموں نے کشتیوں کی مدد سے بحفاظت نکالا۔

بارش کی پیش قیاسی والے اضلاع:

🔹 جمعہ:

عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، میدک، کاما ریڈی۔

🔹 ہفتہ:

ریاست کے تمام اضلاع میں بارش کا امکان۔

🔹 اتوار:

عادل آباد  آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سِرِسلہ، کریم نگر، پداپلی، بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری، کھمم، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاما ریڈی۔

🔹 پیر:

اوپر کے تمام اضلاع کے علاوہ:

رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل-مَلکآجگری، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، گدوال۔

متعلقہ خبریں

Back to top button