جرائم و حادثات

ورنگل۔کھمم ہائی وے پر خوفناک سڑک حادثہ 3 افراد ہلاک

کھمم: جمعہ کی صبح ریاست تلنگانہ کی ورنگل۔کھمم ہائی وے پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حادثہ مری پیٹ کے مضافات میں واقع کڈیّا تانڈہ کے قریب پیش آیا جہاں دو لاریوں کے درمیان بھیانک تصادم ہوگیا۔

 

تصادم اتنا شدید تھا کہ ایک لاری کے کیبن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں دونوں لاریوں کے ڈرائیور اور ایک کلینر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک اور شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

 

آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا۔ پولیس نے مقام حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button