تلنگانہ

جگتیال سے کانگریس امیدوار ٹی جیون ریڈی کا پرچہ نامزدگی داخل

جگتیال _ 7 نومبر ( اردولیکس) جگتیال اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے سینئر لیڈر و رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔

جیون ریڈی کا شمار کانگریس کے سینئر قائدین میں ہوتا ہے اور وہ دو مرتبہ متحدہ آندھراپردیش میں وزیر بھی رھ چکے ہیں گزشتہ دو انتخابات میں جیون ریڈی کو بی آر ایس امیدوار ڈاکٹر سنجے کمار کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اس مرتبہ حلقہ کی عوام پر بھروسہ کرتے ہوئے مقابلہ میں اترے ہیں پرچہ نامزدگی کے ادخال کے وقت جیون ریڈی کے ہمراہ جگتیال میناریٹی کانگریس کے ٹاون صدر نیہال بھی موجود تھے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button