جنرل نیوز

دیور کدرا میں‌کل‌ٹریفک تحدیدات ۔متبادل‌راستہ اختیار کرنے پولیس کا مشورہ

دیورکدرہ : 12 نومبر (اردو لیکس) دیورکدرہ ایس آٸی بھگونت ریڈی نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ کل بروز اتوار صبح 12:30 بجے سے دوپہر 4:30 بجے تک دیورکدرہ مستقر میں ریلوے ٹریک کے قریب محکمہ ریلوے کی جانب سے ریلوے ٹریک کی مرمت کی جارہی ہے۔ اس راستے سے سفر کرنے والے مسافرین اس بات کا خیال رکھیں کہ ضروری کام سے جانے والے مسافرین یعنی جو لوگ رائچور سے حیدرآباد کی طرف جارہے ہیں وہ ڈوکور، جینگورالا، نندی پیٹ، پونکال موضعات سے ہوتے ہوٸے ہائی وے پر پہنچ سکتے ہیں۔ محبوب نگر سے رائچور کی طرف جانے والے ہائی وے پر یا دیورکدرہ سے لیکن ڈوکر موضع سے گورنمنٹ جونیئر کالج سے، موٹرساٸیکل سے جانے والے ایس سی کالونی کے قریب ریلوے انڈر برج سے مرکزی ہائی وے تک پہنچ سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button