تلنگانہ

مکہ اور مدینہ میں پھنسے 4 ہزار ہندوستانی عمرہ زائرین کی فوری واپسی کے لئے بیرسٹر اویسی کا مطالبہ

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 4 ہزار ہندوستانی عمرہ زائرین پھنس گئے، اسدالدین اویسی کا مرکزی حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

 

حیدرآباد: صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پھنسے تقریباً 4 ہزار ہندوستانی عمرہ زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ زائرین کو مزید مشکلات سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر انتظامات کئے جائیں۔

 

بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) سے بھی اپیل کی کہ وہ انڈیگو، آکاسا ایئر اور ایئر انڈیا کو بڑے طیارے سعودی عرب بھیجنے کی فوری اجازت دے، تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین کو ایک ساتھ ہندوستان واپس لایا جاسکے اور وطن واپسی کے عمل میں تیزی لائی جاسکے۔

 

انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کو ترجیح دی جانی چاہئے اور اس سلسلے میں مرکزی حکومت، شہری ہوا بازی کے حکام اور متعلقہ فضائی کمپنیوں کے درمیان تال میل کے ساتھ ضروری اقدامات کئے جائیں۔

 

اسدالدین اویسی کا یہ مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب میں موجود عمرہ زائرین کی وطن واپسی کے لئے اضافی فضائی انتظامات کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور متعلقہ حکام اس معاملے میں فوری توجہ دیتے ہوئے زائرین کی جلد واپسی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button