تلنگانہ

ترکی میں تلنگانہ کے ضلع نرمل کے نوجوان کی موت

نرمل: تلنگانہ کے ضلع نرمل کے سون منڈل کے گاؤں مادھا پور سے تعلق رکھنے والے آدتیہ (23) نامی نوجوان کی ترکی میں موت ہو گئی۔

 

آدتیہ پانچ ماہ قبل روزگار کی تلاش میں ترکی گیا تھا۔ حال ہی میں وہ عمارت کی تعمیر کے کام کے دوران حادثاتی طور پر زخمی ہو گیا تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق، وہ گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھا اور منگل کے روز اس کی موت ہو گئی۔

 

رکنِ اسمبلی مہیشور ریڈی کی کوششوں سے متوفی کی نعش کو اس کے آبائی گاؤں لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

 

آدتیہ کے پسماندگان میں اس کے والدین اور ایک بھائی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button