جرائم و حادثات

حیدرآباد سے باپٹلہ جانے والی بس کو حادثہ – بس الٹنے سے مسافروں میں چیخ و پکار

آندھراپردیش کے ضلع پلنادو میں پیر کے روز ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس نے دیکھنے والوں کو دہلا دیا۔ راجپاالم منڈل کے ریڈی گوڈم کے قریب حیدرآباد سے باپٹلہ جارہی ایک پرائیویٹ ٹراویلس بس اچانک حادثے کا شکار ہوگئی۔

 

عینی شاہدین کے مطابق بس تیز رفتاری سے گزر رہی تھی کہ سڑک کی توسیع کے دوران رکھی گئی بھاری پائپوں سے زور دار ٹکر ہوگئی۔ ٹکر کے اثر سے بس بے قابو ہوکر ایک طرف الٹ گئی اور زور دار آواز کے ساتھ سڑک کنارے جا گری۔

 

حادثے کے وقت بس میں تقریباً 30 مسافر سوار تھے۔ حادثہ ہوتے ہی بس کے اندر چیخ و پکار مچ گئی، تاہم ڈرائیور اور چند بہادر مسافروں کی حاضر دماغی سے ایمرجنسی دروازہ کھول کر تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی عوام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

 

ذرائع کے مطابق اگر بس چند فٹ اور آگے جاتی تو وہ قریب ہی واقع کھائی میں جاگرتی اور ایک بڑا سانحہ پیش آسکتا تھا۔ حادثے کی وجہ سڑک کی ناقص حالت اور غیر واضح نشانات بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button