جنرل نیوز

عادل آباد رکن اسمبلی جوگو رامنا کو چوتھی مرتبہ بی آر ایس ٹکٹ

عادل آباد۔21/اگست(اردو لیکس)سابق وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگو رامنا کو عادل آباد حلقہ سے چوتھی مرتبہ بی آر ایس پارٹی اُمیدوار کے طور پر چیف منسٹر و صدر بی آر ایس پارٹی چندرشیکھرراؤ کی جانب سے ٹکٹ دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایم ایل اے کیمپ آفس میں بی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنان نے آتش بازی کرتے ہوئے زبردست جشن منایا اور وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے رکن اسمبلی جوگو رامنا کو مبارکباد دی

 

اور آپس میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی اور پارٹی قائدین و کارکنان رقص کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔بتادیں کہ رکن اسمبلی جوگو رامنا مسلسل عادل آباد حلقہ سے بحیثیت رکن اسمبلی چار مرتبہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے آرہے ہیں۔پارٹی قائدین نے اس مرتبہ بھی آنے والے انتخابات میں موجودہ رکن اسمبلی جوگورامنا کے جیت کا دعویٰ کر رہیں ہیں۔اس موقع پر رکن اسمبلی جوگو رامنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف منسٹر و صدر بی آر ایس پارٹی چندرشیکھرراؤ کی جانب سے اُن پر بھروسہ کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی عادل آباد سے ٹکٹ دینے کر چیف منسٹر کا شُکریہ ادا کیا اور اس بر بھاری اکثریت سے منتخب ہونے کا دعویٰ کیا

 

۔اس موقع پر میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،پارٹی ٹاؤن صدر اجے،جنرل سیکرٹری محمد اشرف،اقلیتی سیل ٹاؤن صدر شیخ سلیم پاشاہ،سابق ٹاؤن صدر ساجد الدین،سید شاہد،عتیق الرحمن،ایوب خان،ابوذر،شیخ سعد اللہ،سید انصار،عبدالمبین،سید محسن،قاضی سلیم،شیخ عفان،محسن خان، اکبر الدین،سید صدام،آٹو یونین صدر شیخ نعیم ،محمد ابراھیم ،پروین سلطانہ کے علاوہ پارٹی کونسلرز قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button