تلنگانہ

تلنگانہ میں ٹیچر ایم ایل سی کے انتخاب میں بی جے پی کے تائیدی امیدوار کو سبقت _ ووٹوں کی گنتی جاری ‘ جمعہ کو نتیجہ کا اعلان

حیدرآباد _ 16 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ  قانون ساز کونسل کی ٹیچر زمرہ کی ایک سیٹ پر ہوئے انتخابات میں بی جے پی کے تائیدی امیدوار اے وینکٹ نارائن ریڈی المعروف اے وی این ریڈی پہلے ترجیح ووٹ میں آگے چل رہے  ہیں آج صبح ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا تھا اور شام تک پہلے ترجیح ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے

 

محبوب نگر-رنگاریڈی-حیدرآباد ٹیچر  ایم ایل سی انتخابات کی گنتی کا عمل جمعہ کو بھی جاری رہے گا۔گنتی کے عمل میں پہلی ترجیح کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ اے وی این ریڈی کو 7899 ووٹ ملے جبکہ چنناکیشوا ریڈی کو پہلی ترجیحی ووٹوں میں 6810 ووٹ ملے۔ اے وی این ریڈی پہلی ترجیحی ووٹوں میں 1089 ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ آگے ہیں۔

 

عہدیداروں نے بتایا کہ اے وی این ریڈی کے سوا  کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد سے زیادہ اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔  پہلی ترجیحی ووٹوں میں سے 452 کو غلط پایا گیا جس کو مسترد کردیا گیا۔فی الحال عہدیداروں نے دوسری ترجیحی ووٹوں کی گنتی شروع کردی ہے۔ دوسری ترجیحی ووٹوں کی گنتی میں کم ووٹ لینے والوں کو انتخابی عمل سے نکال دیا جا رہا ہے رات دیرگئےتک 7 امیدواروں کو الیمینٹ کردیاگیا، امیدوار کو 12709 ووٹوں کا جادوئی ہندسہ ملنا چاہیے۔

21 امیدوار میدان میں ہیں۔ حکمراں بی آر ایس نے جی چننا کیشوا ریڈی کی تائید کی ہے  جنہیں پروگریسو ریکوگنائزڈ ٹیچرس یونین-TS (PRTU-TS) کی حمایت حاصل ہے، بی جے پی نے اے وینکٹ نارائن ریڈی کی تائید کی ہے، جبکہ کانگریس کی تائید سے ہرش وردھن ریڈی مقابلہ کررہے ہیں جمعہ کی شام تک نتیجہ جاری ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button