Uncategorized

سکندرآباد کے سواپنا لوک کمپلیکس میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ _ ساتویں اور آٹھویں منزل آگ کی لپیٹ میں

حیدرآباد _ 16 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاقے سکندرآباد کے سواپنا لوک کمپلیکس میں زبردست آگ لگ گئی۔ سواپنا لوک کمپلیکس کی ساتویں اور آٹھویں منزل پر زبردست آگ لگی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی  کوشش کر رہا ہے۔

 

آج   شام تقریباً سات بجے کمپلیکس کی ساتویں اور آٹھویں منزل پر آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے والے عملہ کو گھنے دھوئیں  کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حکام کو شبہ ہے کہ کمپلیکس کے اندر بہت سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ فی الحال سواپنا لوک کمپلیکس کے آس پاس کے علاقے میں ٹریفک جام ہوگئی ہے جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

 

 

جی ایچ ایم سی کی میئر وجئے لکشمی نے سکندرآباد زونل کمشنر سرینواس ریڈی اور ای وی ڈی ایم کے ایڈیشنل کمشنر پرکاش ریڈی سے ایس پی روڈ پر واقع سواپنا لوک کمپلیکس میں ہوئے حادثہ کے بارے میں بات کی۔ پرکاش ریڈی نے کہا کہ ڈی آر ایف کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کے  اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میئر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ احاطے کے آس پاس کے لوگوں کو بغیر کسی پریشانی کے مدد فراہم کریں۔

 

حادثہ کا علم ہوتے ہی وزیر  سرینواس یادو موقع پر پہنچے۔ حکام اور پولیس سے  حادثہ کے بارے میں دریافت کیا۔حکام کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پریشانی میں مبتلا کیے بغیر امدادی سرگرمیاں تیز کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button