نیشنل

امت شاہ 24مارچ کو رائچور ضلع کا کرینگےدورہ

رائچور:کرناٹک کےبی جےپی رکن پارلیمنٹ راجہ امریشورنائیک نےکہاکہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ اور چیف منسٹربسواراج بومئی 24مارچ کورائچورضلع کے گبورگاوں کادورہ کرینگے۔راجہ امریشورنائیک رائچورمیں ایک پریس کانفرنس سےخطاب کررہےتھے۔

انہوں اس موقع پرکہاکہ امت شاہ دورے کےدوران انجینئرنگ کالج،29تالابوں پانی فراہم کرنےوالا واٹرفلنگ پروجیکٹ،لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں کاافتتاح انجام دینگے۔انہوں نے بتایاکہ امت شاہ کے ہمراہ سابق چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کےعلاوہ مرکزی اور ریاستی وزراء، اراکین پارلیمنٹ ،ارکان اسمبلی ،ارکان قانون سقز کونسل اوردیگر سرکردہ لیڈر موجود رہینگے۔

انہوں نے بتایاکہ اس پروگرام میں تین لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔رکن پارلیمنٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ رائچورضلع میں ہی آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس ایمس کاقیام عمل میں آئےگااوراس سلسلے میں ہرممکنہ اقدامات کئےجارہےہیں۔پریس کانفرنس میں بی جےپی رائچورضلع یونٹ کےصدررمانندیادو،کوٹریشپا کوری،کاڑگول رامچندرپاکےعلاوہ دیگرموجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button