نیشنل

فحش مواد نشر کرنے والے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر پابندی

نئی دہلی ۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر بے لگام انداز میں دستیاب قابلِ اعتراض مواد کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے۔

 

حکومت نے کچھ ایسے میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کی ہے جو فحش مواد نشر کر رہے تھے۔ (Govt Bans OTT Apps) حکومت نے ‘اُلو’، اے ایل ٹی ٹی سمیت چند ایپس اور ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات نے حالیہ دنوں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

 

جملج 24 ایپس اور ویب سائٹس پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکومت نے ملک بھر کے تمام انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان کو ہدایت دی ہے کہ ان ویب سائٹس تک رسائی بند کر دی جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر ان ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی تو متعلقہ ادارے قانونی تحفظ سے محروم ہو سکتے ہیں۔

 

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ "اُلو، ایل ٹی ٹی بگ، شاٹس، دیسی فلیکس، گلاب ایپ” وغیرہ بارہا قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے پلیٹ فارمز پر فحش مواد پھیلا رہے تھے اس لیے یہ کاروائی کی گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button