تلنگانہ

بیٹے کے خلاف ایک اورمقدمہ کے اندراج پر شکیل عامر کا رد عمل: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ بی آرایس کے سابق رکن اسمبلی شکیل عامر نے جوبلی ہلز واقعہ کی برسرخدمت جج کے ذریعہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے چیف منسٹرسے اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اس سلسلے میں سابق رکن اسمبلی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کےفرزند راحیل کے خلاف غیرقانونی کیس درج کرکے ذہنی طورپرپریشان کیا جارہا ہے۔ شکیل عامر نے الزام عائد کیا کہ ڈی سی پی وجئے کمارسیاسی مخاصمت یا کسی اوروجہہ سے انھیں ہراساں کررہے ہیں اورپولیس کی جانب سے ان کے فرزند پر الزام قبول کرنےکیلئے دباو ڈالا جارہا ہے بصورت دیگر جان سے ماردینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

 

واضح رہے کہ جوبلی ہلز پولیس نے شکیل عامر کے فرزند راحیل کے خلاف سابق میں جوبلی ہلز میں رونما سڑک حادثہ کے معاملہ میں کیس درج کیا ہے۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد شکیل عامر کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

https://x.com/TeluguScribe/status/1780580045570142620?t=L6ASigfnVFibgTnmxjbbzg&s=08

متعلقہ خبریں

Back to top button