تلنگانہ

برقی بلس کی وصولی کے لئے صرف پرانا شہر ہی کیوں؟ کوڑنگل کو بھی ادانی کمپنی کو دیا جا سکتا ہے : اکبرالدین اویسی

9تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں برقی بلس کی وصولی کی ذمہ داری ادانی کمپنی کو دینے حکومت کے فیصلہ کی شدید مخالفت کی ہے

 

ریاستی اسمبلی میں بجٹ مباحث کے دوران اپنے خطاب میں جناب اکبرالدین اویسی نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا پرانے شہر میں ہی برقی کی چوری ہوتی ہے ؟ ریاست کے دیگر علاقوں میں برقی چوری نہیں ہوتی ؟ کیوں پرانے شہر کو پائلٹ پراجیکٹ کے تحت انتخاب کیا گیا۔

 

کیوں چیف منسٹر ریونت ریڈی کے حلقہ کوڑنگل کو پائلٹ پراجیکٹ کے تحت انتخاب نہیں کیا گیا۔انہوں نے حکومت سے پوچھا کہ ریاستی وزرا اتم کمار ریڈی اور سریدھر بابو کے حلقہ میں بھی پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا سکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button