تلنگانہ کے بی آر ایس لیڈر کی چائے پینے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی
حیدرآباد _ تلنگانہ کے ایک بی آر ایس لیڈر کی گھر میں چائے پینے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی جو جنگاوں کے ضلع پریشد صدرنشین تھے
۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے جنگاوں ضلع پریشد صدرنشین و بی آرایس کے ضلع صدرپی سمپت ریڈی ہنمکنڈہ کے چیتنیہ پوری میں واقع اپنے گھر میں چائے پی رہے تھے کہ اچانک وہ سینہ میں درد کی وجہ سے گرپڑے۔ان کو علاج کے لئے ارکان خاندان نے اسپتال پہنچایا تاہم ان کی موت ہوگئی۔ن کی موت پر بی آرایس کے مقامی لیڈروں نے دکھ کااظہار کیا۔
سمپت ریڈی کی آخری رسومات میں بی آر ایس پارٹی کے کارگذار صدر و سابق وزیر تارک راماراو نے شرکت کی کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور سمپت کمار کو بھرپورخراج پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔جنگاوں ضلع کے چلپور منڈل کے راجاورم گاؤں سے تعلق رکھنے والے سمپت ریڈی ایک عام کارکن سے ترقی کرتے ہوئے ضلع پریشد صدرنشین بنے ۔