تلنگانہ

بریکنگ نیوز۔ حیدرآباد میں مذہبی جلوسوں کے دوران ڈی جے پر امتناع

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کمشنریٹ کی حدود میں مذہبی جلوسوں کے دوران ڈی جے ساؤنڈ سسٹم، ڈی جے ساؤنڈ مکسرز، ساؤنڈ ایمپلیفائرس اور دیگر ہائی ساؤنڈ جنریٹنگ آلات کا استعمال ممنوع ہے۔

 

واضح رہے کہ حال ہی میں حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے مذہبی جلوسوں میں ڈی جے سسٹم کو ممنوع قرار دینے کے لئے عوامی رائے حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ چند دن قبل سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ شرکا نے اس بات پر رضامندی ظاہرکی تھی کہ ڈی جے کی وجہ سے جہاں بزرگوں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں طلبہ کو مسابقتی اور پیشہ وارانہ نصاب کے امتحانات کی تیاری میں خلل پڑرہا ہے۔

 

ڈی جے کا ایک خراب کلچر آج ہمارے سماج کا حصہ بن چکا ہے اور اس سے صوتی آلودگی پیدا ہورہی ہے۔ اجلاس میں شریک شہر کے مختلف مذاہب کے رہنماوں نے جلوسوں میں ڈی جے سسٹم اور آتشبازی پر امتناع عائد کرنے کی وکالت کی تھی۔ تازہ طور پر اس سلسلہ میں سٹی پولیس نے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button