تلنگانہ
تلنگانہ میں نئے راشن کارڈس کے معاملہ میں حکومت کا اہم فیصلہ۔ کابینہ نے دی منظوری
حیدرآباد۔ تلنگانہ کی کابینہ نے نئے راشن کارڈس کی اجرائی کو منظوری دے دی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔
کابینہ نے نئے راشن کارڈ جاری کرنے کے طریقہ کار کو وضع کرنے کے لیے وزیر اتم کمار ریڈی کی صدارت میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ راشن کارڈ اور آروگیہ شری کارڈس کو الگ الگ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نے جی ایچ ایم سی میں بیرونی دیہاتوں کے انضمام کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی تشکیل کو بھی منظوری دی۔
اجلاس کے بعد ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی نے میڈیا کو تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی منشور میں شامل تمام وعدوں پر عمل آوری کی جائے گی۔