تلنگانہ
پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خاں ، تیسری مرتبہ گورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کے امیدوار نامزد _ کابینہ کی منظوری
تلنگانہ حکومت نے قانون ساز کونسل میں گورنر کوٹہ کے تحت پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان کو تیسری مرتبہ امیدوار بناتے ہوئے اسے کابینہ میں منظوری دی ہے اس بات کی اطلاع وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔
انھوں نے بتایا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان کے نام کو گورنر کوٹہ کے تحت منظوری دی ہے اور اسے گورنر کی نامزدگی کے لئے روانہ کیا گیا
واضح رہے کہ چند روز قبل ہی حکومت نے ان دونوں کے نام کی گورنر کوٹہ کے تحت سفارش کی تھی اور گورنر نے حکومت کی سفارش کو منظوری دیتے ہوئے انہیں کونسل کے لئے نامزد کیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے ان کی نامزدگی کو مسترد کردیا تھا