جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع میں کانسٹیبل کے تحریری امتحان میں کل 4636 امیدواروں نے شرکت کی

نارائن پیٹ: 28 اگسٹ (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع میں کانسٹیبل کے ابتدائی تحریری امتحان میں کل 4906 امیدواروں نے میں سے 4635 حاضر اور 271 غیر حاضر رہے۔ نارائن پیٹ ضلع ایس پی این وینکٹیشورلو نے نارائن پیٹ ضلع مرکز میں کانسٹیبل کے ابتدائی تحریری امتحانی مراکز کا اپنی ایک خصوصی ٹیم کے ہمراہ معائنہ کیا۔

کانسٹیبل کے ابتدائی تحریری امتحان کے موقع پر، ضلع ایس پی این وینکٹیشورلو نے امتحانی مراکز چٹیم نرسریڈی میموریل ڈگری کالج، دوارکا ہائی اسکول، پرتیبھا جونیئر کالج، ٹی ایس ڈبلیو آر ایس اسکول، ویدا سرسوتی جونیئر کالج وغیرہ سنٹرس میں انتظامات کا معائنہ کیا۔اور مقامی پولیس حکام سے تفصیلات حاصل کی۔ اس موقع پر ایس پی بات کرتے ہوئے کانسٹیبل کے ابتدائی تحریری امتحان کا اہتمام نارائن پیٹ ضلع کے 14 مراکز میں کیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز کے قریب نوڈل افسر DCRB.DSP وینکٹیشور راؤ، DSP۔ مسٹر ستیہ نارائنا نے کہا کہ کانسٹیبل امتحانات کے علاقائی کوآرڈینیٹر ٹی ایس ڈبلیو آر ایس پرنسپل دیوسینا کی نگرانی میں امتحانات بخوبی انجام پائے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں امیدواروں کے بائیو میٹرک کے معاملے میں امتحانات بغیر کسی پریشانی کے پرامن طریقے سے منعقد ہوئے۔ ایس پی نے بتایا کہ 14 امتحانی مراکز میں کانسٹیبل کے تحریری امتحان میں کل 4906 افراد میں سے   4635 امیدوار شریک ہوئے اور 271 غیر حاضر رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button