تلنگانہ

وقارآباد-کرشنا ریلوے لائن پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کا جائزہ اجلاس

نارائن پیٹ 29 جولائی ( اردو لیکس )  تلنگانہ اسمبلی میں پیر کو  چیف منسٹر ریونت ریڈی نے وقارآباد – کرشنا ریلوے لائن کی تنصیب کے سلسلہ میں متعلقہ حلقہ جات کے اراکین اسمبلی کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا

 

جس میں ریلوے کے چیف انجینئر سبرامنین نے وقاراآباد-کرشنا ریلوے لائن کے روٹ میاپ کی تفصیلی وضاحت کی۔ اس موقع پر وقارآباد، پرگی، کوڑنگل، نارائن پیٹ اور مکتھل کے راستے 3500 کروڑ روپے سے تعمیر ہونے والی 145 کلومیٹر ریلوے لائن کے روٹ میاپ پر سی ایم ریونت ریڈی اور اراکین اسمبلی رام موہن ریڈی ( پرگی)، واکٹی سری ہری ( مکتھل)، ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی(نارائن پیٹ) نے ریلوے عہدیداروں کو مختلف تجاویز پیش کیں۔اس خبر کے عام ہوتے ہی نارائن پیٹ ضلع بھر میں مسرت کی لہر دوڑ گئی کیوں کہ وقارآباد – کرشنا ریلوے لائن کی تنصیب یہاں کے عوام کا ایک دیرینہ خواب ہے۔

 

اب جبکہ تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا حلقہ اسمبلی کوڑنگل اس ریلوے لائن کے درمیان میں آتا ہے تو قوی توقع ہے کہ اس ریلوے لائن کی جلد ہی تنصیب عمل میں آئے گی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حلف لینے کے ابتدائی ایام میں ہی اس ریلوے لائن سے متعلق عہدیداران کو ہدایت دی تھی اور آج اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے یہ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button