نئے راشن کارڈ کے لئے 2 اکٹوبر سے درخواست قبول کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ راشن کارڈ جاری کرنے کے لئے ٹھوس ایکشن پلان تیار کریں۔ انہوں نے تجویز دی کہ نئے راشن کارڈ کے لیے درخواستیں 2 اکتوبر سے قبول کی جائیں۔ جمعرات کو چیف منسٹر کی صدارت میں ریاستی سکریٹریٹ میں راشن کارڈ کے اجراء سے متعلق طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزراء اتم کمار ریڈی، پونگولیٹی سرینواس ریڈی اور دامودرا راج نرسمہا نے راشن کارڈس کے اجراء کے سلسلے میں عہدیداروں کو کئی ہدایات دیں۔ تمام مستحقین کو ڈیجیٹل راشن کارڈ دینے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس معاملے پر جلد ہی ایک اور جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ریاستی حکومت کے پرنسپل سکریٹری شانتی کماری، سی ایم کے پرنسپل سکریٹری شیشادری، سکریٹریز چندر شیکھر ریڈی، سنگیتا ستیہ نارائنا، مانک راج، ریاستی محکمہ خزانہ کے اسپیشل سکریٹری رام کرشن راؤ، محکمہ زراعت کے سکریٹری رگھو نندن راؤ، محکمہ شہری امور کے پرنسپل سکریٹری ایس چوہان اور دیگر نے شرکت کی۔