تلنگانہ
چارمینار کے پاس جلوسیوں پر لاٹھی چارج۔ کمشنر پولیس کی تردید
حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں تاریخی چار مینار کے پاس آج رات پولیس کی جانب سے ہلکی سی طاقت کا استعمال کیا گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے
کہ جلوسیوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھیاں برسائی جارہی ہیں۔اس واقعہ پر کمشنر پولیس سی وی آنند نے کہا کہ لاٹھی چارج کی اطلاعات غلط ہیں یہاں لاٹھی چارج نہیں کیا گیا، البتہ ڈی جے کے جنریٹر میں آگ لگ گئی تھی اور اگر آگ ڈیزل ٹینک تک پہنچ جاتی تو
بہت بڑا خطرہ تھا اسی کے پیش نظر بیریکیڈس لگا کر لوگوں کو احتیاطی طور پر دور رکھا گیا۔ ایسے میں بعض افراد نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو انھیں روکا گیا، لاٹھی چارج نہیں کیا گیا۔