جنرل نیوز

میدک میں تحفظ شریعت، یکساں سول کوڈ پر 7 جولائی کو ضلع جمعیۃ علماء کا کل جماعتی مشاورتی اجلاس

میدک4جولائی(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک) سید عنایت اللہ پریس سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میدک کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ضلع میدک کے زیراہتمام بتاریخ 7 جولائی 2023ء ۱۸ ذی الحجہ ۱۴۴۴ھ بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام مسلم میناریٹی فنکشن ہال اعظم پورہ میدک مستقر میدک کے تمام دینی ملی سیاسی سماجی رفاہی فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران و مساجد ومدارس کے صدور کا کل جماعتی مشاورتی اجلاس بعنوان تحفظ شریعت یکساں سیول کوڈ وشعور بیداری مہم مولانا جاوید علی حسامی مدظلہ (ناظم مدرسہ عربیہ مدینۃ العلوم میدک ) اور حافظ محمد فہیم الدین منیری مدظلہ (نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا) کی صدارت کی سرپرستی میں منعقد کیا جارہا ہے۔

 

جس میں بحیثیت مہمان خصوصی نوجوان عالم دین محترم مولانا مفتی عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی شرکت فرمائیں گے۔ لہذا اس اہم مشاورتی اجلاس میں تمام دینی ملی فکر ودرد رکھنے والے ذمہ داران سے شرکت کی پرخلوص گذارش مفتی صابر قاسمی، حافظ سید خلیل منہا جی، حافظ شیخ ندیم منہاجی، حافظ جابر نائبین صدور جمعیۃ، محمد عبدالرؤف خازن جمعیۃ، حافظ سید خلیل، محمد ریاض الدین سکریٹریز جمعیۃ، حافظ عبداللہ منیری صدر منڈل چیگنٹہ، حافظ عبدالعزیز منیری صدر منڈل نظام پیٹ وحافظ اسماعیل بابا صدر منڈل رامائن پیٹ حافظ غوث منہاجی صدر منڈل پاپناپیٹ ودیگر نے کی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں 9676470771-9676760785-9032983255-9440451520

متعلقہ خبریں

Back to top button